شہرقائد میں 24گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی115 وارداتیں

موبائل، نقدی چھیننے کے 43 واقعات، 4 کاریں، 11 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں
2 مقابلے، 4 جرائم پیشہ زخمی حالت میں گرفتار239 اسٹریٹ کرمنلز پکڑے گئے
کراچی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی دن بھر کی ورکنگ رپورٹ موصول ہو گئی۔ 24گھنٹے میں کے دوران اسٹریٹ کرائم سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دن بھر کے جرائم پر مبنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں شہر بھر میں 115اسٹریٹ کرائم رپورٹ ہوئے۔ 115 وارداتوں میں 43 موبائل، نقدی چھیننے کی واردتیں شامل ہیں۔ 4 کارچوری، 11 موٹرسائیکلیں چھیننے، 57چوری کی وارداتیں ہوئیں۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 2 مقابلے ہوئے۔ مقابلے کے دوران 4 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ دیگر 11جرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران 239 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں 27 اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکو، 21 کارلفٹرز، 2قاتل اور 14 افرادسیاسلحہ برآمد ہوا۔ 20 منشیات فروش، سپلائر جبکہ 155 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے۔مختلف کارروائیوں میں 15 غیرقانونی اسلحہ، 5کلوگرام چرس، 17 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ 1کار اور 28 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

Next Post

میر علی شیر قانع کے زبون حال مقبرے کی ازسرنوتعمیر کا افتتاح

Thu Feb 2 , 2023
ٹھٹہ (پی پی آئی)تاریخی قبرستان مکلی میں مورخ سندھ تحفت الکرام، مکلی نامہ اور چچ نامہ جیسی تاریخی کتب کے مصنف میر علی شیر قانع کے زبون حال مقبرے کی ازسرنوتعمیر کا افتتاح صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردارعلی شاہ نے کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر خطاب […]