ٹھٹہ (پی پی آئی)تاریخی قبرستان مکلی میں مورخ سندھ تحفت الکرام، مکلی نامہ اور چچ نامہ جیسی تاریخی کتب کے مصنف میر علی شیر قانع کے زبون حال مقبرے کی ازسرنوتعمیر کا افتتاح صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردارعلی شاہ نے کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید سردارعلی شاہ نے کہا کہ سندھ عظیم کرداروں اور تاریخ دانوں کے مقبروں اور قدیم آثار کی بحالی. کے لئے سندھ حکومت مختلف اداروں سے ملکر کام کر رہی ہے مکلی سمیت سندھ بھر کے تاریخی مقامات کی بحالی کے لئے کام کرائے جائیں گے اس موقع پر سابق سکریٹری سیاحت حمید آخوند نے کہا کہ میر علی شیر قانع کے زبوں حال مقبرے کواصلی حالت میں لانیکا کام انڈونمنٹ فنڈ سے تکمیل کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیا گیا ہے۔
Next Post
پاںچ سے 18 سال تک کے بچوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی خصوصی مہم 6 فروری سے شروع ہوگی
Thu Feb 2 , 2023
حیدرآباد(پی پی آئی)سندھ میں اسکولوں میں 5 سے 18 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ 6 فروری سے صوبہ بھر میں بچوں کے […]
