عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا

شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ

کراچی (پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جمعہ کے روز صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی، اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کاشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈاسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہواہے۔محمد حفیظ نے شیخ الجامعہ کوبتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنی تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے، جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔