وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،قابل رسائی مالی سہولیات کی حکمت عملی سے متعلق اقدامات پر غور

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دی

کراچی سے لاہور جاتے ہوئے چھینا گیاامپورٹڈ کپڑے سے لدا ٹرالر بازیاب

سندھ کے گورنر نے کیپٹن سرور کو 78ویں یوم شہادت پر سندھ کے گورنر کاخراج تحسین

اوکاڑہ تھانہ صدر رینالہ خورد کا پولیس افسر رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار

کینجھر جھیل پر اہلِ خانہ کے ساتھ سیر کے لیے آنے والا 9 سالہ بچہ ڈوب گیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کو پٹرول،ڈیزل کی سپلائی بحال نہ ہوسکی:3 دن کا اسٹاک باقی

کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ

کوئٹہ(پی پی آئی)آئل کمپنیز سے بلوچستان کو معطل کی گئی پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی تاحال بحال نہ کی جاسکی جس کے سبب کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میرشمس شاہوانی نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ابھی بھی بحال نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس پر تین دن کا پٹرول اسٹاک باقی رہ گیا ہے، فوری سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔میرشمس شاہوانی نے باتایا کہ پورٹ قاسم پر10 ہزارسے زائد گاڑیاں ری فلنگ کیلئے کھڑی ہیں، سپلائی بحال ہونے کی صورت میں بھی بلوچستان میں 4دن بعد پٹرول دستیاب ہوسکتا ہے۔قبل ازیں گزشتہ دنوں ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی ا?ئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت اسے بچانے کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔