عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان خود غرض، ایک خود پرست اور خبطی شخص ہے: اسحاق ڈار

عمران کی غیرذمہ داربیانات کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی کے غیرذمہ داربیانات کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سایٹ ٹو ئٹر پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کی ٹو ئٹ پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی کی غیرذمہ دارانہ ٹوئٹ کامقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے اور اس ٹوئٹ کا مقصد سیاسی ماحول کو پراگندا کرنا ہے۔اسحاق ڈار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر پہنچایا بیڈ گورننس، نااہلی اور بے پناہ قرض چڑھائے جبکہ ان کی حکومت میں کرپشن چھائی رہی۔انہوں نے لکھا کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عوام کو تکلیف پہنچی ہے سب جانتے ہیں کہ عمران خان خود غرض، ایک خود پرست اور خبطی ہے جبکہ وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا ہے۔وزیرخزانہ نے مزید لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کو ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے مدعو کیا تھا شہبازشریف نے عمران کو قومی ڈائیلاگ کیلئے مدعو کیا لیکن عمران خان کا اس بدتہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا۔