عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’کشمیرعالمی ضمیر پر دستک‘ کے عنوان سے سیمینار

جماعت اسلامی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم سے سفارتکاروں کو آگا ہ کیا
اسلام آ باد(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے’کشمیرعالمی ضمیر پر دستک‘کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار میں ناروے، ملائیشیا، ترکمانستان، جرمنی، کرغزستان، افغانستان، روس، آذربائیجان اور ایران کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سفارت کاروں سے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے یہ خطہ ایٹمی جنگ کے خطرے کی زد میں ہے لہذا خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اس تنازے کا حل ضروری ہے۔ جماعت اسلامی نے سیمینار کے دوران قوم سے 5 فروری کو’یوم یکجہتی کشمیر‘جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی اپیل بھی کی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور اب وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔سراج الحق نے سفارت کاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ ممالک تک یہ پیغام پہنچائیں کیونکہ مصیبت میں گھری انسانیت کے لیے آواز اٹھانا ان کا اخلاقی فرض ہے۔