سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

کراچی سنگین پانی کے بحران کا شکار، لاکھوں شہری متاثر: پی ڈی پی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے 2 سو ارب کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دیدی
اسلام آ باد(پی پی آئی) تکنیکی سطح کے مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے معاشی ٹیم سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے مذاکرات میں 2 سو ارب کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دیدی، نجکاری پروگرام میں سست روی، گردشی قرضہ کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے، ا?ئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پورے نہیں ہوں گے۔آئی ایم ایف نے ڈیزل پر فوری لیوی بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا بھی کہہ دیا، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہوگا، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات میں آرڈیننس پر بات چیت فائنل ہو جائے گی۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے جس کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔