اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشتگردی کی ذمہ دار پی ٹی آئی نہیں

طالبان سے بات چیت نواز شریف نے شروع کی تھی:شاہ محمود قریشی
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے سے پہلے نواز شریف فیصلہ کریں کہ الزام لگانا ہے، سیاسی انتقام لینا ہے یا شرکت کی دعوت دینی ہے۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اْنھیں وزیرِ اعظم کی بے حسی نظر آ رہی ہے جبکہ پورا صوبہ اور پوری قوم حالتِ سوگ میں ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ اس سب کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے خلاف ’جھوٹے مقدمے، کردار کشی، کارکنوں کو دھمکانا‘ بھی جاری رہے، قوم کی ترجیح میں دہشتگردی کا مقابلہ اور معیشت کی بحالی تھی اور ہے مگر آپ کا ایجنڈا ذاتی ہے۔‘یہ اس لیے ہوا کہ ’آپ کی توجہ اور ترجیحات‘ میں تبدیلی آئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ اس کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرا رہے ہیں مگر اْنھوں نے کہا کہ کیا نواز شریف نے 2013 میں سب سے پہلے ٹی ٹی پی سے بات کرنے کی شروعات نہیں کی تھی جن کے ناکام ہونے کے بعد ضربِ عضب شروع کیا گیا۔ جب سے ’سازش اور مداخلت کے ذریعے‘ پی ٹی آئی حکومت کو رخصت کیا گیا ہے، تب سے دہشتگردی کے واقعات میں 52 سے 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تصور میں کبھی نہیں آیا کہ جو قانونی مراحل ہیں ان سے پہلوتہی کی جائے گی یا یہ کہ پاکستان کی آئین کی جو شقیں ہیں انھیں بالائے طاق رکھ کر جنگجوؤں سے گفتگو کی جائے گی۔میں سوال کرتا ہوں شہباز شریف سے، ہم حساب دینے کے لیے تیار ہیں، کیا آپ بھی تیار ہیں؟ آپ کے دور میں پنجاب میں جو ماورائے عدالت قتل ہوئے ان کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں؟‘۔