روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے: صادق سنجرانی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے دن اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت، ظلم وستم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں کر دیا ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک، ادارے اور تنظیمیں کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس مسئلے کے پْر امن حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مل کر مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور پوری قوم یک زبان ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ہی ہو گا۔ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نہ صرف معصوم نہتے کشمیریوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کی آزادی کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔