روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 6ملزمان گرفتار

اسلام آباد/کراچی/پشاور(پی پی آ ئی) اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 187کلو چرس اور 18 کلو افیون برآمدکرلی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔اے این ایف حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں جدہ جانے والے ملزم کے شولڈر بیگ سے مجموعی طور پر 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، چارسدہ کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن کے قریب کارروائی میں کراچی کے رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق خیبر سے پشاور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، پشاور رنگ روڈ کے قریب کارروائی کرتے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔