اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناراض بیوی کو منانے گئے شوہر نے 3 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور(پی پی آئی) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے ساس، سالی اور سالے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم وقاص کا اپنے سابقہ سسرالیوں سے تنازعہ تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے فائرنگ کردی۔ حکام کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی ساس، سالی اور برادر نسبتی جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مارلی۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔