سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی: وزیر اعظم

مظفر آ باد(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 75 سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت کا یہ ظلم اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور طاقت پیدا کرنا ہوگی۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آج ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوچکی ہے، معاشرے میں تقسیم درتقسیم افسوسناک ہے، جب کسی قوم میں اتفاق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکی وادی بے گناہ مسلمانوں کیخون سے سرخ ہوگئی، 75سال میں کشمیر میں لاکھوں لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا، بھارت نیمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے، کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے، مودی نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور طاقت پیدا کرنا ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر یقیناً بھارت پریشان ہوگا، کشمیریوں کی قربانیاں ضرور لائیں گی۔