جاوید ہاشمی قابل قدر اور قابل احترام، ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے، مریم نواز

ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، دو دو دن کی قید میں ہی رونے لگ گئے ہیں، جرم کی سزا توملے گی
انتظار کررہے ہیں، جیل بھریں، شروعات زمان پارک سے کریں:ملتان میں میڈیا سے گفتگو
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں۔ملتان کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں، جیل بھریں، شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب قابل قدر اور قابل احترام ہیں ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کے دعوے سب کے سامنے ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہقانون اپنا راستہ لے گا جو جرائم کئے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا صاحب نے جعلی مقدمہ میں چھ ماہ قید کاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، دو دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔ان کا کہناہے کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکالا گیا، پانامہ کیس میں ہفتہ میں پانچ دن پیشی پر ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار عدالت جاتے، دوسری طرف اقامہ نہیں ہیرے اور فارن فنڈنگ ہے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں، وہ تو بدنامہ زمانہ کیس میں بھی عدالت نہیں آتے،مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ جو کہتے تھے جان اللّٰہ کو دینی ہے لیکن جواب بھی اللّٰہ کو دینا ہے۔

Next Post

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری قیادت اور کارکنوں کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں: میرواعظ

Mon Feb 6 , 2023
جموں /سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے دلوں اور دماغوں سے جذبہ آزادی کو کھرچانہیں جاسکتا۔میرواعظ نے جو اگست 2019سے سرینگر میں مسلسل نظربند ہیں، واضح کیا کہ مقبوضہ جموں […]