10 ماہ کے عرصے میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیاہے: اسد عمر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 ماہ کے عرصے میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ”شہباز حکو مت نے پہلے عوام پر تاریخ کی بدترین مہنگائی کا بوجھ ڈالا، پھر بیروزگاری کا طوفان برپا کیا اور اب عوام سے صحت کارڈ کی سہولت چھین لی،اسی 10 ماہ کے عرصے میں اس امپورٹڈ حکومت نے اپنے سینکڑوں اربوں روپے کے کرپشن کیس نیب قانون ترمیم کر کے معاف کروا لیے“۔

Next Post

پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر استنبول پہنچ گیا

Tue Feb 7 , 2023
پی آئی اے کی استنبول دمشق جانے والی پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت لاہور/استنبول (پی پی آ ئی) حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر استنبول پہنچ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 707 پاکستانی ریسکیو […]