پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر استنبول پہنچ گیا

پی آئی اے کی استنبول دمشق جانے والی پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت
لاہور/استنبول (پی پی آ ئی) حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر استنبول پہنچ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 707 پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے سات ٹن وزنی خصوصی آلات کو لے کر لاہور سے استنبول روانہ ہوگیا تھا۔ پی آئی اے کی استنبول (ترکیہ) کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جو کہ حکومتی امدادی اقدامات کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں گی۔دوسری جا نب پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی بنیادوں پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کر دی ہے۔ پی آئی اے کی استنبول (ترکیہ) اور دمشق (شام) جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت کر دی گئی ہے۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے۔ ’کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

Next Post

پیراگون ریفرنس، نیب کے تفتیشی کی شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

Tue Feb 7 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عدالت نے شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کیلئے نیب کے تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان نہ آیا تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔ذرا ئع کے مطابق […]