پیراگون ریفرنس، نیب کے تفتیشی کی شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

لاہور(پی پی آئی)پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عدالت نے شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کیلئے نیب کے تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان نہ آیا تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔ذرا ئع کے مطابق نیب کورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،خواجہ برادران نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،نیب نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے،نیب کے تفتیشی کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان نہ آیا تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔

Next Post

عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا

Tue Feb 7 , 2023
ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں: سعد رفیق لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان نے مدت سے پہلے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا، مخصوص حالات میں پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات ملتوی ہوئے، ملک میں […]