شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا

ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں: سعد رفیق
لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان نے مدت سے پہلے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا، مخصوص حالات میں پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات ملتوی ہوئے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ذرا ئع کے مطابق پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خو اجہ سعد رفیق نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہئے،پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہئے، پی ٹی آئی کو سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ مخصوص حالات میں پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات ملتوی ہوئے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں،وزیر ریلوے نے کہاکہ پاکستان بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، الیکشن سے بھاگنا نہیں چاہتے، ہم نے بدترین حالات میں بھی الیکشن لڑا ہے، عمران خان کی ایک بات مانیں گے تو وہ دوسرا مطالبہ کریں گے۔