خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توڑ پھوڑ کیس، عمران خان و دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان، اسد عمر، عامر کیانی اور شیریں مزاری کی حاضری سے استثنی کی درخوستیں منظور کرلیں۔ذرا ئع کے مطابق سیشن جج عمر شبیر نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کی۔پولیس نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروادیا جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے۔عمران خان، اسد عمر، عامرکیانی، شیریں مزاری اور شفقت محمود نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فیصل جاوید، مراد سعید اور سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی حاضریاں لگا کے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔