آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیاری گینگ وار زاہد لاڈلا گروپ کے 3 کارندے زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں پولیس اورحساس ادارے نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے تین کارندوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو لیاری میں پولیس انفارمرز کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک گینگ وارگروہ کے سرغنہ زاہد لاڈلا نے دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان چند روز قبل لیاری میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرچکے ہیں، جبکہ گرفتارملزمان اس سے قبل بھی بھتہ خوری میں ملوث رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے دیگرساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔