لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ مطابق پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیاگیا تھا، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
Next Post
لیاری گینگ وار زاہد لاڈلا گروپ کے 3 کارندے زخمی حالت میں گرفتار
Wed Feb 8 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں پولیس اورحساس ادارے نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے تین کارندوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو لیاری میں پولیس انفارمرز کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک […]
