شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں،جمعرات،ہفتہ کو ہڑتال کی اپیل

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ممتا زآزاد ی پسند رہنماوں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں پر 9 اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔ کشمیرمیڈیاکے مطابق پوسٹر ر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، وارثین شہداجموں و کشمیر، جموں و کشمیر لبریشن الائنس نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں پر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹر سماجی روبطوں کی سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔پوسٹر وں میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصاویر بھی موجود ہیں۔پوسٹروں کے زریعے کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیں۔