خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوچ اور رویہ بدلنے تک عمران خان کو راستہ نہیں مل سکتا: سعد رفیق

بطور حکمران عمران کی فرعونیت اور بطور اپوزیشن لیڈر ان کی سازشیں عروج پر رہیں
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ سوچ اور رویہ بدلنے تک ان کو راستہ نہیں مل سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران عمران خان کی فرعونیت اور بطور اپوزیشن لیڈر ان کی سازشیں عروج پر رہیں، انہوں نے سبق سیکھا نہ یہ باز آئے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سب کچھ جان کر بھی یہ اقتدار کے بدلے ماضی دہرانے کیلئے تیار ہیں، آئین، اصولوں، انصاف، اقدار اور جمہور سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔