خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کیس، گورنر نے جواب جمع کروا دیا

لاہور (پی پی آئی) پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق دائر کردہ درخواست پر گورنر نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا، گورنر بلیغ الرحمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کروانا گورنر کی ذمہ داری نہیں، گورنر اسمبلی تحلیل کرے تب الیکشن کی تاریخ دینا اس کی ذمہ داری ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے وہ حکم دینا ہے جس پر عملدرآمد بھی ہو سکے، پنجاب اسمبلی کو گورنر نے تحلیل نہیں کیا اس لئے ان کو الیکشن کے حوالے سے نہیں کہہ سکتے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کروانے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، فنڈز کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی استدعا کر دی۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ان کی نیت صاف نظر آ رہی ہے یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے،آئین کہتا ہے تمام اداروں نے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ سب کے تحریری جواب آنے دیں، پھر دیکھ لیتے ہیں۔گورنر پنجاب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا کہ الیکشن کروانا گونر کی ذمہ داری نہیں، گورنر اسمبلی تحلیل کرے تب الیکشن کی تاریخ دینا اس کی ذمہ داری ہے۔ گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔