خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی: اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور میں ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، سڑکوں کے حادثات پر قابو پانے کے لئے قوانین پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔ان کا مزید کہا تھا کہ کانفرنس کے ذریعے پارلیمنٹرینز کو اپنے تجربات سے آگاہی کا موقع ملا، شہریوں کے لئے محفوظ سفر یقینی بنانا پارلیمنٹرینز کی ذمہ داری ہے۔