عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ، نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت14 فروری تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس میں 13 پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخوا ستو ں پر کارروائی 14 فروری تک ملتوی کردی۔میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ اس وقت صوبہ میں کوئی ایڈووکیٹ جنرل نہیں،بہت سے معاملات رکے ہوئے ہیں، یہ فوری نوعیت کا معاملہ جلد سنا جائے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ کو کس طرح پنجاب حکومت نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے،کیا پنجاب حکومت کے پاس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نہیں جو پیش ہوں، عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے،پیر سے روزانہ اس کیس کی سماعت کریں گے،ہم جلد ازجلد کیس کی سماعت کرکے فیصلہ کریں گے،آپ کوئی بیان دینے کی بجائے ہدایات لے لیں۔عدالت نے 13 پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواستوں پر کارروائی 14 فروری تک ملتوی کردی اورسرکاری وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس پر اپنا تحریری بیان جمع کروائیں۔