مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نکاپ یوم کشمیر کراٹے کپ میں ٹائیگرز نے میدان مارلیا

ڈریگنزکی دوسری پوزیشن، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔: جنید شاہ
کراچی (پی پی آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر اہتمام نکاپ یوم کشمیر کراٹے کپ کے مقابلے جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ لیاری کراچی میں منعقد ہوئے جس میں نکاپیئن ٹائیگرز، ڈریگنز، وارئیرز، اسٹارز کے کراٹیکاز نے بھر پور حصہ لیا، پی پی آئی کے مطابقنکاپ یوم کشمیر کراٹے کپ میں مجموعی طور پر ٹائیگرز نے میدان مارکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جس کی ٹیم ٹرافی ساؤتھ ایشین چمپئن شھباز خان نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید جنید علی شاہ سے وصول کی اور نکاپ ڈریگنزنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جس کی ٹرافی سید علی کبیر زیدی نے وصول کی، نکاپ یوم کشمیر کراٹے کپ کے چیف جج ایشین کوالیفائیڈ ریفری سینسی عبدالرحیم جبکہ سینسی کرامت اللہ خان، سینسی نادر احمد، سینسی شہبازخان، سینسی سعیدعلی یوسفزئی، سینسی سیدکبیر علی زیدی، سینسی لطیف اللہ خان اور سینسی فاروق خان نے ریفری ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔