شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: راشد شفیق

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر شیخ رشید کو کسی سے ملوانے باہر لے جایا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کسی سے نہیں ملوں گا، واضح طور پر کہہ دیا عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کے مجسٹریٹ کے آرڈرز جیل سپرنٹنڈنٹ نے ماننے سے انکار کر دیا، مری کے مجسٹریٹ نے آرڈ ر میں کہا شیخ رشید کو پیش کریں مگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے آرڈر ماننے کی بجائے کہا کہ آر او سے آرڈر لے کر آئیں۔شیخ راشد کا کہنا تھا کہ آر او صاحبہ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں، حکمرانوں کے احکامات پر شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔