شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کی تفصیلات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کرنے کا حکم

کراچی (پی پی آ ئی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی تفصیلات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے شہریوں کی عدم بازیابی کے معاملے کا آئی جی سندھ کو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر کی کارکردگی افسوس ناک ہے۔ گزشتہ سماعت پر بھی سندھ ہائی کورٹ نے اعلی افسران کی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا، حکام نے ہوم سیکریٹری کے دستخط کے بغیر ہی رپورٹ فاضل جج کے سامنے پیش کر دی تھی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ہوم سیکریٹری کے دستخط کیوں نہیں رپورٹ پر؟ ہوم سیکریٹری کے دستخط بڑے دستخط ہوتے ہیں، اسی لیے تو وقت نہیں ملا انہیں۔ کیا جب وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے تب دستخط کریں گے ہوم سیکریٹری؟ ہوم سیکریٹری سے کہیں وارنٹ کے بغیر ہی رپورٹ پر دستخط کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔