شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شبیر شاہ اور دیگر کا مقبول بٹ کو شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

مقبول ایک سچے انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے اجتماعی مقصد کیلئے وقف کر دی
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے39ویں یوم شہادت کے موقع پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد مقبول کشمیر کی مزاحمتی تحریک کی ایک شاندار علامت تھے جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مقبول بٹ کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوری ریاست نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کر کے انصاف کے بنیادی اصولوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی ہے۔شبیر شاہ نے کہا کہ مقبول بٹ ایک سچے انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے اجتماعی مقصد کے لیے وقف کر دی، آزمائشوں اور مصائب سے گزرے اور بالآخر حق و انصاف کی راہ میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم مقصد کے لیے شہید قائد کی قربانیوں نے کشمیری نوجوانوں کی نئی نسل کو متاثر کیا ہے اور یہ نئی نسل اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے جس کے لیے شہدانے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب محکوم کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے۔