روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آ ئی)سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری، تمام وی سیز کو موسمیاتی تبدیلی کے الگ مضمون پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہاہے کہ تمام جامعات موسمیاتی تبدیلی سے متعلق الگ مضمون متعارف کروائیں،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سندھ زیادہ درجہ حرارت، خشک سالی کا شکار ہونے لگا،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے طلبہ کو معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اسماعیل راہو نے کہاکہ مضمون پڑھانے سے انسانی صحت کے معیار کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی، تعلیم کی بدولت طلبہ و طالبات کو روزگار کے زیادہ مواقع میسر ہوں گے، وزیر جامعات سندھ نے کہاکہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک میں ایک ہے،سندھ سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے۔