متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کی تبلیغی اجتماع کے اختتامی دعا میں شر کت

اجتماع کے کامیابی سے انعقاد پرمنتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں: کامران ٹیسوری
کرا چی(پی پی آ ئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں جا ری تین روزہ تبلیغی اجتماع کے اختتامی دعا میں شرکت کی۔متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی گورنرسندھ کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پرملک کی تعمیر و ترقی، سلامتی میں اضافے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دعا کی گئی۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہر سال اتنے بڑے اجتماع کے کامیابی سے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں اجتماع دینی حوالے سے پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ ملک اور بیرون ملک سے شرکاکی بڑی تعداد اس کے کامیاب انعقاد کا ثبوت ہے۔اجتماع کے منتظمین نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مشکور ہیں۔