ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز گل نے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ذرا ئع کے مطابق اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے بریت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، بریت مسترد کرنے کا فیصلہ سیشن عدالت نے دیا تھا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اپنے فیصلے میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 27 فروری مقرر کی تھی۔یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔