ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ذرا ئع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازعہ گفتگو کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنازع گفتگو کا متن پڑھ کر سنا دیا۔فاضل جج کے استفسار پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اعظم سواتی پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔عدالت نے رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر توجہ دیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔