ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیس، دانیہ شاہ کی ضمانت منظور

کراچی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
معروف انکرز پرسن اور سیاسی رہنما عامر لیاقت حسین مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کئے جانے کے خلاف مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ناقص تفتیش کی ہے، دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، عدالت عالیہ ان کی موکلہ کی ضمانت منظور کرے۔فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے دو لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔