ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام مودی حکومت کیخلاف اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے آ ج مکمل ہڑتال کریں: شبیر شاہ

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مودی حکومت اب کشمیریوں سے انکی روزی روٹی چھیننے اور انہیں ان کے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملنے والی زمینوں اور جائیدادوں سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنما شبیر شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں سے آر ایس ایس کی نسل پرست حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے مودی حکومت کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کیلئے متحد ہو جائیں۔ حریت رہنما نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کی مہم ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد مقامی لوگوں کی منفرد شناخت مٹانا اور انہیں اپنے ہی وطن میں دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے شبیر شاہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے مکمل ہڑتال کریں۔