ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے مقدمے کو نمبر الاٹ

اسلام آ باد(پی پی آئی)سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے حصول کیلئے دائر کردہ مقدمے کو نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔یہ مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کیا گیا تھا اور اس درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہ ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے اور 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی ہے اور درخواست میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریز بھی فریق ہیں۔