ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نکال کر استحکام پیدا کرسکتا ہے: پر ویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نکال کر سیاسی و معاشی استحکام پیدا کرسکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت پاکستان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے، نام نہاد تجربہ کاروں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا سارا نام نہاد تجربہ صرف دوروں تک محدود ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بھی ناکام ہیں اور اووسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی انہیں دلچسپی نہیں، اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔