پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے تنقیدی آوازوں کیخلاف بدترین کارروائی ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دلی اورممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے ناقدین کے خلاف بدترین کارروائی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی بی سی کے دفتر پر چھاپے کی وجہ بالکل واضح ہے، مودی حکومت سچائی سامنے لانے والوں کے خلاف وحشیانہ انتقامی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، چاہے وہ اپوزیشن لیڈر ہوں، میڈیا، کارکن یا کوئی اور، مودی کے بھارت میں سچائی سامنے لانے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی بی سی کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کے تحت محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی’انڈیا: دی مودی کوئسچن‘کے عنوان سے دو حصوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم کے چند ہفتوں بعد کی گئی ہے۔ ڈاکو منٹری میں گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جو اس وقت کے وزیر اعلی تھے۔