اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کردیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کردیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب تو پنجاب اسمبلی میں بحالی کی بات ہی ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا حکم ہائیکورٹ نے دیا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کر رہا ہے؟ جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہوا، گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرے۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مشورے کیوں کر رہا ہے؟ کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنر سے مشاورت کا پابند کرتا ہے؟ جس پر ڈی جی لاالیکشن کمیشن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر سے مشاورت کا بھی کہا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ نے اگر یہ حکم دیا ہے تو اسی پر عمل کریں۔سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر کیس نمٹا دیا۔