اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکش کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی، اپنے بیان پر قائم ہوں: اسد عمر

چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے،گھسیٹ کر لے جانا پڑا تو الیکشن میں لے جائیں گے
اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانب دار ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا، چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے،انہیں گھسیٹ کر لے جانا پڑا تو الیکشن میں لے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آ ئی رہنمااسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکش کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی، اپنے بیان پر قائم ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر آئین توڑنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں، آئین میں لکھا ہے الیکشن 90 دن میں کروائیں،چیف الیکشن کمشنر بڑی غلطی کر رہے ہیں، آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے۔ الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے، عدلیہ نے جمعہ کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، انہیں خوف ہے کہ عدلیہ ان کے ساتھ شامل نہیں ہوئی۔ مہنگائی آج 34 فیصد تک پہنچ ہوئی ہے، اتنے کم زرمبادلہ ذخائر تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے۔ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے عوام پر ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، صدر مملکت نے ٹھیک مشورہ دیا کہ اسمبلی میں بل پیش کریں۔ صدر عارف علوی نے آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس کا نفاذ مسترد کر دیا۔