سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سکھر میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا

بلاول بھٹوکے وڑن کے مطابق عوام کوسہولیات فراہم کررہے ہیں: ناصر حسین شاہ
سکھر (پی پی آ ئی)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلزبس سروس شروع ہوچکی ہے بلاول بھٹوکے وڑن کے مطابق عوام کوسہولیات فراہم کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے سکھر میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں پیپلزبس سروس شروع ہوچکی ہے اور سکھراورلاڑکانہ میں پنک بس سروس بھی شروع ہوچکی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے وڑن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، مہنگائی بہت زیادہ ہے، تکلیف دہ مراحل ہیں سابق حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے آج عوام پریشان ہے پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے کی سزاعوام بھگت رہے ہیں۔ سکھر میں بہت سے بہت سے منصوبے مکمل ہورہیہیں اور سکھر کی اہمیت کودیکھتے ہوئے یونیورسٹیز کا جال بچھایا، ہم نے سکھرمیں 6 یونیورسٹیاں بنائیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھرمیں بچوں کا اسپتال مکمل ہونے کے قریب ہے۔آصف علی زرداری ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔