سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں،چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

دبئی(پی پی آئی) زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی نے آئی سی سی سے چھوٹی ٹیموں کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ آئی سی سی ورکنگ گروپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے میں معاونت کے خواہاں ہیں، افغانستان اور آئرلینڈ کو 2017 میں ٹیسٹ سٹیٹس ملا تھا مگر میچز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف 23 ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی پہلے بھی میچز کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں، اب ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ آئی سی سی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تینوں ملکوں کو زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا ہو گا۔