سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل جاری رہے گی، ایونٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے: نجم سیٹھی

لاہور(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کو دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کو کالعدم تنظیم کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں ملی، اس لئے ایونٹ جاری رہے گا۔ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف سٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرے گی، ان کہنا ہے کہ معاہدوں کو توڑا گیا ہے اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے نجم سیٹھی کی ٹویٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ بغیر سوچے سمجھے یا جان بوجھ کر کئی گئی غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ ہے، حیرت ہے کہ ہمارے ادارے کیا دیکھ رہے ہیں۔شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے نجم سیٹھی نے مریم نواز کی صحبت میں بہت وقت گزارا ہے۔