بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایوان صدر ایوان سازش بن چکا، آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا، آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیئے، عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر کے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ علامتی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔