بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان پر ایک مقدمہ بھی درست نہیں ہے:اسدعمر

جس احتجاج میں عمران خان موجود ہی نہیں تھے اسی میں نامزد کردیا گیا
لاہور(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جس احتجاج میں عمران خان موجود ہی نہیں تھے اسی میں نامزد کردیا گیا، ان پر درج ایک بھی مقدمہ درست نہیں۔تفصیلات کے مطا بق لاہور میں شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی جانب سے 21 اکتوبر میں الیکشن کمیشن کے باہر پرامن مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، لیکن احتجاج کرنے پر دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے۔ اس احتجاج میں عمران خان موجود ہی نہیں تھے، لیکن ان کے خلاف بھی پرچہ کاٹ دیا گیا، ان کے خلاف ایک بھی مقدمہ درست نہیں لیکن وہ کیس کی ہر پیشی پرعدالتوں میں پیش ہوئے، 3 نومبر کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کیس بہت بڑا مزاق ہے، 3 دن سے میڈیا پر واویلا مچایا جارہا ہے کہ عمران خان عدالت پیش نہیں ہورہے، پورا نظام اس بات پر لگا ہے کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کیا جائے، یہ کوئی نہیں دیکھ رہا کہ اشیا کی قیمتیں کیسے کم کرنی ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام پس چکی ہے، زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مزید مہنگا ہونا ہے، ایسا کون سا بحران آیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں وزیر دفاع کہہ رہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، امید ہیکہ ان بیانات پر بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔