بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کی ‘جیل بھرو تحریک’ ان کی ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے ہے: شیری رحمان

عوام کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے بھی عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے: شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرکے خود حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ رہے، خود ضمانت لیکر کارکنان کو جیل جانے کامشورہ دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے تحریک انصاف کے صرف 16 سو ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ہے، عوام کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے بھی عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران نیازی کی ‘جیل بھرو تحریک’ ان کی ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے ہے، اس مہم کا جمہوریت، ملک اور عوام سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یومیہ چند ورکرز کی گرفتاری کا تحریک بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی) سے موازنہ کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی جدوجہد سے بلکل ناواقف ہے، ایم آر ڈی میں سینکڑوں لوگ اور کارکنان شہید ہوئے، ہزاروں کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا، پی ٹی آئی کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم آر ڈی تحریک ضیاکی آمریت کے خلاف اور جمہوریت اور آئین کی بحالی کے خاطر تھی، ایم آر ڈی کسی شخص کی ذاتی سیاست بچانے یا کسی بیانیہ کے لئے نہیں تھی، عمران خان کی ‘جیل بھرو تحریک’ ان کی ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے ہے۔