بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

خیبر(پی پی آ ئی)طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں،بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا۔ افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاً بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے۔سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کیلیے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ افغان مریض کیساتھ آنے والیرشتہ دارکیلیے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔