نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ میزبان کیویز نے دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوا۔ کیویز نے دوسری اننگز میں آٹھ وکٹ پر 680 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن میکولم نے یاد گار ٹرپل سنچری بنا کر کیپٹن اننگز کھیلی۔ وہ 302 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ واٹلنگ نے 124 اور جمی نیشام نے 137 رنز کا شاندار حصہ ڈالا۔ بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے تھے۔ منیجمنٹ کے مطابق میچ کو ڈرا کر دیا گیا۔ میکولم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Next Post

نئی ٹیسٹ رینکنگ : نیوزی لینڈ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گیا

Tue Feb 18 , 2014
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو سیریز میں ایک صفر سے شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صلہ مل گیا۔ کیوی ٹیم پانچ پوائنٹس کی برتری سے ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ بھارت ریٹنگ پوائنٹس میں کمی کے باوجود دوسری پوزیشن پر […]