پیپلز پارٹی پر اعتماد نہیں، مقتدر اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں: فاروق ستار

کراچی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کو گنا جائے، ہمارا پیپلز پارٹی پر کوئی اعتماد نہیں، ہم پاکستان کے مقتدر اداروں اور اہل اقتدار طبقوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری کا انعقاد ہر 10 سال بعد ہوتا ہے، گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی، موجودہ مردم شماری 5 سال بعد ہو رہی ہے، اس مردم شماری کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی پر کوئی اعتماد نہیں، ہم سمجھتے ہیں مردم شماری بھی سیاست کی نظر ہونے جا رہی ہے، کراچی میں رہنے والوں کی آبادی کو پھر کم کرکے دکھایا جائے گا، مردم شماری میں ہر گھر اور ہر شہری کو گنا جائے۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایک بلڈنگ میں ایک گھر نہیں ہوتا، بلڈنگ میں موجود ہر اپارٹمنٹ کو علیحدہ علیحدہ گنا جائے، ہمارے ساتھ حلقہ بندیوں میں ہاتھ ہوا، ہماری 70 یوسیز کو کم کیا گیا۔

Next Post

پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا خواہاں بھارت خود فیٹف کے ریڈار پر آگیا

Mon Feb 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا خواہاں بھارت خود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ریڈار پر آگیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطا بق ایف اے ٹی ایف نے آخری بار بھارت کی کارکردگی کا جائزہ جون 2010 میں لیا تھا، 2019 کے بعد […]