ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایل این جی ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی۔دوران سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے اور نہ ہی اْن کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے عدم پیشی پر شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے اوگرا کی سابق چیئرپرسن عظمی عادل کے بھی وارنٹ جاری کردیئے۔ملزمان نے ترمیمی ایکٹ کیتحت ریفرنس پر نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔ جس پر عدالت نے شریک ملزمان کے وکلا کو 14 مارچ کے روز مزید دلائل کی ہدایت بھی کر دی۔

Next Post

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات پیش

Tue Feb 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے لے کر اب تک توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ پیش کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا […]